پاکستان کی تیل کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں امریکا

روسی تیل کی برآمد پر پابندیاں نہیں لگائیں،ہر ملک کواپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا


News Agencies December 01, 2022
نئے آرمی چیف کی تعیناتی اندرونی معاملہ،پاکستان کیساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے ،ترجمان فوٹو: فائل

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں لیکن ہر ملک کواپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔


امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے روس پر تیل برآمد کرنے کیلیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں، اتحادیوں کے ساتھ مل کر مہنگے تیل کے عالمی منڈی پر اثرات سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں لیکن ہر ملک کو اپنے حالات اور تیل کی ضروریات کے مطابق فیصلہ لینا ہو گا، 75 برس سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم رہے ہیں،خطے میں استحکام کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے،انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں،امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی دہشتگردی کے خلاف تعاون اور کوششوں کی امید رکھتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشت گرد حملوں سے بری طرح متاثر ہوئی، ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلے کیلیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |