پاکستان کا افغان طلبا کیلیے 4500 اسکالر شپس کا اعلان

افغان نوجوان جامعات میں گریجویٹ،پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم حاصل کرپائیں گے


خالد محمود December 01, 2022
بھارت نے اپنے دروازے بند کردیے،انڈین لابی پاک، افغان تعلقات سبوتاژ کرنے کیلیے سرگرم ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کی جانب سے افغان طلبا کیلیے4500 اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔

افغان طلبا کیلیے پاکستان کی جانب سے اسکالر شپس مختلف کلاسز کیلیے دی جارہی ہیں، جن میں کثیر تعداد مختلف جامعات میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کیلیے ہیں۔

پاکستان افغان طلبا کو ان اسکالر شپس سے پہلے بھی ہزاروں کی تعداد میں سرکاری خرچے پر بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

دوسری جانب بھارت نے افغان طلبا پر اپنے دروازے بند کردیے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افغان طلبا کا مستقبل غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔

روس جیسے ترقی یافتہ ملک نے بھی صرف 500 اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے،پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود افغانستان کو ہر شعبے میں مدد فراہم کر رہا ہے، تاہم پاک، افغان تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارتی لابی سرگرم ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔