برطانوی ہائی کمشنر کا اردو میں پیغام رکشے میں میچ دیکھنے پہنچ گئے

کرسچن ٹرنر نے رکشہ ڈرائیور سے پوٹھوہاری زبان میں کہا ’ راجا جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں‘


ویب ڈیسک December 01, 2022
برطانوی ہائی کمشنر نے لوگوں کو بھی اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے کا کہا:فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر رکشے میں بیٹھ کر انگلینڈ اور پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے پہنچ گئے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اسٹیڈیم روانگی سے قبل اردو میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی جوش و جذبہ ہے۔ انہوں نے جنون بینڈ کے گانے کا مصرع ' ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار' بھی دہرایا۔



برطانوی ہائی کمشنر نے رکشہ ڈرائیور کو پوٹھوہاری زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ' راجا جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں'۔ برطانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں