زارا شیخ کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’آنر کلنگ‘‘ ریلیز کے لیے تیار
فلم کی دیگر کاسٹ میں سندیپ سنگھ، ٹام الٹر، جاوید شیخ، گلشن گرور اور پریم چوپڑا شامل ہیں۔
HYDERABAD:
پاکستانی ماڈل واداکارہ زارا شیخ کی پہلی بالی ووڈ فلم ''آنر کلنگ'' چار اپریل کو بھارت میں ریلیز ہو رہی ہے جس میں اس کے علاوہ سندیپ سنگھ ، ٹام الٹر، جاوید شیخ، گلشن گرور اور پریم چوپڑا شامل ہیں۔
اس فلم کے ڈائریکٹر اوتار بھوگل نے ممبئی سے ٹیلیفون پر ''نمائندہ ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم غیرت کے نام پر قتل کی جانیوالی خواتین کے موضوع پر بنائی گئی ہے اور یوکے میں اسطرح کے واقعات بہت رونما ہو رہے ہیں، فلم میں پاکستانی لڑکی کے کردار میں پاکستانی اداکارہ زارا شیخ کا انتخاب کیا اور اس کے مقابل بھارتی لڑکے کے کردار میں سندیپ سنگھ کو سائن کیا جو لندن کا ہی رہنے والا ہے۔
اوتار بھوگل نے کہا کہ فلم کی تاخیر سے نمائش کی وجہ اس کا موضوع تھا، جس کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اب یہ فلم دہلی اور بھارتی پنجاب میں ''ربا معاف کرئیں'' کے نام سے چار اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے جب کہ جون اور جولائی میں پاکستان، یوکے اور کینیڈا میں ریلیزکی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ریلیز کے وقت آنا چاہونگا کیونکہ آئندہ میں پارٹیشن کے موضوع پر فلم بنانا چاہتاہوں جس کی پاکستان میں بھی شوٹنگ کرنا چاہتا ہوں۔