انجری کے باعث ارشد ندیم کی ٹوکیو اولمپکس میں شرکت مشکوک

مکمل چیک اپ کے بعد اولمپئین کی سرجری کرنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا


Staff Reporter December 01, 2022
مکمل چیک اپ کے بعد اولمپئین کی سرجری کرنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز کےگولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کے اسٹار اتھلیٹ ارشد ندیم اپنی کہنی اور پنڈلی کی انجری کے علاج کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں، مکمل چیک اپ کے بعد اولمپئین کی سرجری کرنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ ہوگا۔

ارشد ندیم کے علاج کے لیے ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلامی یکجہتی گیمز، ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

قبل ازیں پانچویں اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں