سنگھم ٹو کے لیے کرینہ کپور نے مراٹھی زبان سیکھنا شروع کردی

میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے یہ زبان سیکھ رہی ہوں، کرینہ کپور


این این آئی March 31, 2014
میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے یہ زبان سیکھ رہی ہوں، کرینہ کپور۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیگم بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتی ہیں اور اب فلم سنگھم کے سیکوئل میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے مراٹھی زبان سیکھ رہی ہیں۔

کرینہ کپور نے پرستاروں کو واقعی اپنے آپ سے جوڑ رکھا ہے، اداکارہ اب سنگھم ٹو میں لیڈنگ رول کرنے جا رہی ہیں جس کے لیے وہ مراٹھی زبان سیکھ رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے یہ زبان سیکھ رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔