لاہور میں رانگ پارک گاڑیوں کو کِلپ لگا کر بند کیا جانے لگا

جرمانے کی ادائیگی کے بعد گاڑیوں کو اَن کِلپ کیا جائے گا، سی ٹی او لاہور


ویب ڈیسک December 01, 2022
فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر شہر میں رانگ پارک گاڑیوں کو کِلپ لگا کر بند کیا جا رہا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے جیل روڈ پر رانگ پارک گاڑیوں کو کِلپنگ لگا کر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا، جرمانے کی ادائیگی کے بعد گاڑیوں کو اَن کِلپ کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ گاڑی کی اسکرین پر آگاہی پیغام بھی چسپاں کیا جائے گا، شہر میں لفٹرز کی تعداد رانگ پارکنگ کو ختم کرنے کے لیے ناکافی تھی۔

ٹریفک جام کی بڑی وجہ رانگ پارکنگ ہے، شہر بھر میں نو پارکنگ سائن بورڈز آویزاں کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں