ملک میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا
نومبر میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 23.84فیصد رہی، ادارہ شماریات
ملک میں گزشتہ ماہ (نومبر) مہنگائی کی شرح میں 0.76 فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق نومبر میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 23.84فیصد رہی۔
ماہانہ بنیادوں البتہ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں مہنگائی کی شرح کم رہی ہے، اکتوبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 26.6فیصد تھی۔
رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) میں مہنگائی کی شرح 25.15 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال 2021-23 میں مہنگائی کی شرح 9.29 فیصد تھی۔