امریکا کا سیلاب سے متاثرکسانوں کےلیے 80 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان

امریکی امداد غذائی تحفظ، آفات سے نمٹنے اورانسانی ضروریات کے کام آئے گی


ویب ڈیسک December 01, 2022
امداد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت کی شراکت سے دی جائے گی:فوٹو:فائل

امریکا نے سیلاب سے متاثر کسانوں کے لیے 80 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں منعقد ایک تقریب میں سیلاب سے متاثر ہونے والے کسانوں کے لیے امداد کا اعلان کیا۔ یہ امداد 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اعلان کردہ امریکی امداد کا حصہ ہے۔

سیلاب سے متاثرکسانوں کو یہ امداد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی شراکت سے فراہم کی جائے گی۔ امریکی امداد سیلاب کے بعد انسانی ضروریات، غذائی تحفظ ، آفات سے نمٹنے اور استعدادکار میں اضافہ کے کام آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |