سندھ حکومت کا پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ

ملزمان کو ایم پی او قانون کے تحت نظر بند رکھا جائے گا، ترجمان سندھ حکومت

فوٹو فائل

سندھ حکومت نے پرویز رحمان کے قتل میں نامزد ملزمان کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے مقتولہ کی بہن اور اہل خانہ کی جان کے خطرے کے پیش نظر پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کو ایم پی او کے تحت مزید تین ماہ نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔


ترجمان سندھ حکومت کے مطابق پروین رحمان کی بہن اور فیملی ممبران کو ملزمان سے جان سے خطرہ ہے، جس کے باعث ملزمان کو ایم پی او قوانین 1960 کے تحت ملزمان کو مزید نوے دن قید میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پروین رحمان قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار، رہا کرنے کا حکم

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے پرویز رحمان قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزمان امجد سواتی، ایاز سواتی، احمد علی، محمد رحیت اور عمران سواتی کو شک کے فائدے کی بنیاد پر بے گناہ قرار دے کر بری کرنے کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story