سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم

دوسری جانب عدالت نے اعظم سواتی کے وکیل کی نجی اسپتال سے میڈیکل کرانے کی درخواست مسترد کردی


ویب ڈیسک December 01, 2022
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایکسیرپس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے اعظم سواتی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے سے پہلے ہی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہم نے اعظم سواتی سے تفتیش مکمل کرلی ہے، مزید تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ اعظم سواتی کو جوڈیشل پر جیل بھیج دیا جائے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی کو 15 دسمبر تک جوڈیشل پر جیل بھجوانے کا حکم سنا دیا۔

دوسری جانب عدالت نے اعظم سواتی کے وکیل کی نجی اسپتال سے میڈیکل کرانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اعظم سواتی کا پمز سے میڈیکل معائنہ کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے اعظم سواتی پر درج مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے، جس میں وفاق، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جیز سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |