پاکستان میں غلطی سے داخل ہونے والے بھارتی اہلکار کو واپس بھیج دیا گیا

بھارت کی سرحدی فورس کا اہلکار دھند کے باعث غلطی سے پاکستان میں داخل ہوگیا تھا


آصف محمود December 01, 2022
فوٹو فائل

پاکستان رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحد عبور کرنیوالے بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حکام کے حوالے کردیا۔

بارڈر سیکیورٹی فورس انڈیا کا ایک جوان جمعرات کی صبح بھارتی پنجاب کے ابوہر سیکٹر سے پاکستان کی حدود میں منڈی صادق گنج ،منچن آباد کے علاقے میں داخل ہو گیا تھا جسے پاکستان رینجرز پنجاب کی پٹرولنگ ٹیم نے گرفتار کیا۔

بی ایس ایف کا اہلکار ابوہر سیکٹر میں جی جی بیس کے قریب پاک بھارت بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ زیرو لائن چیکنگ کر رہا تھا۔ جمعرات کی صبح 6 بجے کے قریب گہری دھند کی وجہ سے بی ایس ایف جوان نادانستہ طور پر پاکستانی حدود داخل ہوا۔

بی ایس ایف انڈیا کے ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ کے بعد بی ایس ایف جوان کو پاکستان نے ان کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شدید دھند اور سردی کے موسم میں سرحد کی دونوں جانب اسمگلر بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کی سخت نگرانی کی وجہ سے انہیں اکثر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |