پاکستان خیرات نہیں بلکہ موسمیاتی انصاف چاہتا ہے وزیراعظم

دعاگو ہیں موسمیاتی تبدیلی کیوجہ سے جو پاکستان کےساتھ ہوا وہ کسی ساتھ نہ ہو، شہباز شریف

(فوٹو: ٹوئٹر)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کی مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم خیرات نہیں بلکہ موسمیاتی انصاف چاہتے ہیں۔

شرم الشیخ کانفرنس میں کامیاب موسمیاتی سفارت کاری میں کردارادا کرنے والوں سےمتعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں سے پاکستان میں بہت تباہی ہوئی، سیلاب سےلوگوں کے گھراجڑ گئے فصلیں تباہ ہوئیں اور 33ملین لوگ متاثرہوئے۔


وزیراعظم نے کہا کہ سندھ اوربلوچستان کی حکومتوں نےمتاثرین کی بھرپورمدد کی، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مشکل کی اس گھڑی میں کی جانے والی امداد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا پاکستان کی آوازعالمی سطح پرسنی گئی، پاکستان خیرات نہیں بلکہ موسمیاتی انصاف چاہتا ہے، دعاگو ہیں جو پاکستان کےساتھ ہوا وہ کسی دوسرے ملک کےساتھ نہ ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ تلخ حقیقت ہےجو پاکستان میں ہوا وہ یہاں تک محدود نہیں رہے گا، پاکستان اُس چیز کا شکارہوا جو ہماری پیدا کردہ ہی نہیں، ترقی یافتہ ممالک میں کاربن کااخراج بہت زیادہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات روکنے کیلیے عالمی سطح پراقدامات کرنا ہوں گے۔
Load Next Story