پرویز مشرف اچانک طبیعت بگڑنے پرآئی سی یو منتقل آج عدالت کے سامنے پیش نہیں ہونگے

والدہ کی ناساز طبیعت کا سن کر سابق صدر کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ آج عدالت کے روبرو پیش نہیں ہونگے،وکیل مشرف

خصوصی عدالت کے روبرو آج سابق صدر کا کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا،رانا اعجاز ایڈووکیٹ فوٹو:فائل

سابق صدر پرویز مشرف کی اچانک طبعیت خراب ہونے پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا جبکہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی خصوصی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہونگے۔



ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کے وکیل رانا اعجاز نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے، پرویز مشرف خصوصی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہونگے اور نہ ہی کوئی وکیل عدالت جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی طبیعت دبئی میں زیرعلاج اپنی والدہ کی ناساز طبیعت کا سن کر اچانک خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا۔


واضح رہے کہ غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں، عدالت نے سابق صدر کو آج ہرحال میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے جہاں ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Load Next Story