کے پی اسمبلی کو بچانے کیلیے ہماری تعداد پوری ہے آصف زرداری

کے پی میں کچھ گمراہ دوستوں کو واپس لانا ہے، سابق صدر


ویب ڈیسک December 01, 2022
فوٹو فائل

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کو بچانے کے لیے متحرک ہوگئے جس کے لیے انہوں نے پی ٹی آئی اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں آصف زرداری نے کہا کہ انتخابات جمہوری اقدام ہیں جو ہمیں اور پی ٹی آئی دونوں کے لیے موضوع ہیں، اگر عمران خان اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم مقابلہ کریں گے اور اگر نہیں توڑیں تو ہم اپوزیشن کرتے رہیں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ اسمبلی بچانے کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں گے، ہمارے پاس پنجاب اور کے پی کے میں اراکین اسمبلی کی تعداد پوری ہے، بس کچھ گمراہ دوست ہیں انہیں واپس لانا ہے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری ناراض پی ٹی آئی اراکین سے رابطے کریں گے

انہوں نے چلینج دیا کہ اگر اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو دیکھتے ہیں کہ عمران خان کتنے اراکین صوبائی اسمبلی واپس لاتے ہیں، قبل از وقت مفاد جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |