ریلوے پولیس نے مفرور ملزمان کو پکڑنے کیلئے نئی ایپ متعارف کرادی
اسٹیشنوں کے باہر پارک ہونے والی چوری شدہ اور جعلی نمبر پیلٹس والی گاڑیو ں کو ٹریس کرنے میں بھی مدد ملے گی
ریلوے پولیس نے مفرور ملزمان کو پکڑنے اور جعلی نمبر پیلٹس والی گاڑیو ں کو ٹریس کرنے کے لئے ای پولیس پوسٹ ایپ متعارف کر وا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایپ کی مدد سے ملک بھر میں مفرور ملزم کے بارے میں تمام معلومات حاصل ہو سکے گی اور ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے والے جرائم پیشہ افراد کو بھی پکڑنے میں بھی مدد ملے گی۔
ڈی آئی جی ریلوے پولیس وقار عباسی کا کہنا ہے کہ ای پولیس پوسٹ ایپ پنجاب اور سندھ سمیت دیگر فورسز کے کرمنل ریکارڈ کے ساتھ منسلک ہے اور اس ایپ کی مدد سے ریلوے پولیس کے آفیسرز اور ملازمین کسی بھی مشکوک شخص کی شناخت چیک کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے ریلوے اسٹیشنوں کے باہر پارک ہونے والی چوری شدہ اور جعلی نمبر پیلٹس والی گاڑیو ں کو ٹریس کرنے میں بھی مدد ملے گی، کرائم کو روکنے میں خاطرخواہ فائدہ حاصل ہوگا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے ریلوے پلیٹ فارموں اور ٹرینوں میں تعینات پولیس ملازمین کسی بھی مشکوک شخص کے شناختی کارڈ کے ذریعے ریکارڈ کی تصدیق کر سکیں گے ان ملازمان کو سینٹرل کمانڈ کی طرف سے خصوصی لاگ ان کوڈ اور پاس ورڈ بھی دیا جائے گا جبکہ ایپ کے استعمال کے حوالے سے سنٹرل پولیس آفس میں ماہرآئی ٹی کے ذریعے20 پولیس ملازمین کو ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔