حمل کی جعلی خبر پر ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی نیوز ادارے پر شدید تنقید
نیوز ادارے ’پنک ولا‘ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے
بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور نے حمل کی جھوٹی خبر پھیلانے پر نیوز ادارے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارت کے معروف نیوز ادارے 'پنک ولا' نے دعویٰ کیا تھا کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔
30 نومبر کو پنک ولا کی رپورٹ کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا میں پھیل گئی اور جوڑے نے خبر کی تصدیق کے لئے کوئی بیان نہیں دیا۔
ارجن کپور نے انسٹاگرام پر اب اسٹوری اپلوڈ کی ہے جس میں انہوں نے نیوز پلیٹ فارم کو جعلی خبر پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
انہوں نے صحافی نیکیتا دیلوی کے رپورٹنگ طریقے کو غیر اخلاقی اور بے حسی پر مبنی قرار دیا ہے۔
ملائکہ اروڑا نے بھی حمل کی نیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے 'کراہت انگیز' کہا ہے۔