سعد رفیق اور خواجہ سلمان کا پیراگون سوسائٹی سے تعلق ثابت نہیں ہوا نیب

نیب نے خواجہ برادران کی بریت کی درخواست پر احتساب عدالت میں جواب جمع کرادیا


محمد ہارون December 01, 2022
فوٹو فائل

نیب نے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں کوئی ثبوت نہیں ملا جبکہ وعدہ معاف گواہ بھی اپنی شہادت سے منحرف ہوگئے ہیں۔

احتساب عدالت لاہور میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔ جس میں نیب نے بریت کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔

نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین اشتہاری ملزمان کے شامل تفتیش ہونے کے بعد تازہ شہادتیں اور ثبوت سامنے آئے جس کے بعد پیرا گون سوسائٹی کے حوالے سے خواجہ برادران پر لگے الزام خود بہ خود ختم ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خواجہ سعد رفیق کے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے تعلق کی دستاویزات منظرعام پر آگئیں

نیب نے جواب میں لکھا کہ تازہ شہادتوں پر ایک تفتیشی رپورٹ تیاری کی جارہی جو مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد عدالت میں جمع کرا دی جائے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وعدہ معاف گواہ اور اسوقت کے چئیرمین پیراگون قیصر امین بٹ اپنے پہلے بیان سے منحرف ہو گئے جبکہ اشتہاری ملزمان کے ثبوتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ خواجہ برادران پیراگون سوسائٹی کے پارٹنر نہیں تھے۔

قومی احتساب بیورو میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر 13 دسمبر کو سماعت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |