مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی بچانے کے لیے چوہدری شجاعت سے رابطے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن کی سنئیر قیادت نے عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے بیان کو سیاسی بیان قرار دے دیا
مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو لیگی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق نون لیگ کی قیادت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے فیصلے پر قانونی ماہرین نے اپنی تفصیلی رائے دی۔
اجلاس کے شرکاء کو آئینی آپشن استعمال کرنے پر آگاہ کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر نوازشریف اور قیادت کو آگاہ کیا۔
قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب میں تمام اتحادیوں اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی مشاورتی بیٹھک کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے آئندہ دو روز میں ملاقات کا ٹاسک لیگی رہنماوں کو دے دیا۔
مسلم لیگ ن کی سنئیر قیادت نے عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے بیان کو سیاسی بیان قرار دیا جبکہ ملک گیر انتخابی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جن کا اعلان جلد متوقع ہے۔