پاکستانی کوچ خود ہی ڈیڈ پچ کا شکوہ کرنے لگے

تھوڑی سپورٹنگ ہونا چاہیے تھی، دستیاب بولرز کو میدان میں اتارا،ثقلین


Sports Reporter December 02, 2022
تھوڑی سپورٹنگ ہونا چاہیے تھی، دستیاب بولرز کو میدان میں اتارا،ثقلین (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق خود ہی ڈیڈ پچ کا شکوہ کرنے لگے، سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ پچ تھوڑی سپورٹنگ ہونا چاہیے تھی، دستیاب بولرز کو میدان میں اتارا،انگلش بیٹربین ڈکٹ نے کہا کہ بیٹنگ پچ پر وکٹیں لینا آسان نہیں، اندازہ نہیں ہے کہ دوسرے روز کیسا برتاؤ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا کانفرنس میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھا کھیلی، بولرز نے پلان کے مطابق گیندیں نہیں کیں، پچ میں بھی ان کیلیے کوئی مدد نہیں تھی، آسٹریلیا کیخلاف رواں برس کے اوائل میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں بھی ایسی ہی پچ تھی لیکن میرا خیال ہے کہ یہ تھوڑی سپورٹنگ ہونی چاہیے۔

پہلے ٹیسٹ کیلیے نئے بولرز کو ٹیم میں شامل کرنے کے سوال پر ہیڈکوچ نے کہا کہ ہمیں جو بولرز دستیاب تھے انھیں ہی لے کر میدان میں اترے، شاہین آفریدی ان فٹ ہیں، نسیم شاہ نے سری لنکا اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بہت اچھی بولنگ کی تھی۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پہلے ہی روز 506 رنز بناکر 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اونچ نیچ آتی ہے، پچ کا مزاج بدلے گا اور امید ہے میچ بہت زبردست ہوگا، اللہ کرے فیصلہ پاکستان کے حق میں ہو۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور اسپنر ابرار کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھنے کے حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا کہ زاہد محمود ایک سال سے ٹیم کے ساتھ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی کیساتھ انصاف کیا جائے، تمام ٹیم آفیشلز کی رائے پر محمد علی کو محمد نواز پر ترجیح دی۔

انگلش بیٹر بین ڈکٹ نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت خاص دن ہے، پہلی سنچری بنانے پر بہت خوش ہوں، بیٹنگ پچ پر وکٹیں لینا آسان نہیں، اندازہ نہیں ہے کہ دوسرے روز کیسا برتاؤ ہوگا۔زیک کرولی نے کہا کہ بیٹرز اپنے پلان کے مطابق کھیلے، پچ اور بولنگ سے بھی ہمیں رنز بنانے میں آسانی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |