طالبان نے وائس آف امریکا سمیت دیگر غیرملکی میڈیا پرپابندی لگا دی

وی او اے اور دیگراداروں پرافغانستان کے پریس قوانین کی خلاف ورزی پرپابندی لگائی گئی،ترجمان طالبان وزارت خارجہ


ویب ڈیسک December 02, 2022
وی او اے سمیت دیگرادارے پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے،ترجمان طالبان وزارت خارجہ:فوٹو:فائل

افغانستان کی طالبان حکومت نے وائس آف امریکا سمیت دیگر چینلز پر پابندی عائد کردی۔

وائس آف امریکا کے مطابق طالبان نے وی او اے ، ریڈیو آزادی اور ریڈیو فری یورپ کی نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔ طالبان کا موقف ہے کہ پابندی پروگراموں کے مواد سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد لگائی گئی۔

طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبد القہار بلخی نے بیان میں کہا کہ افغانستان میں پریس قوانین موجود ہیں اور جو نیٹ ورک بھی ان قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرے گا اس سے افغانستان میں رپورٹنگ اور نشریات کا حق واپس لے لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وی او اے اور ریڈیو آزادی ان قوانین کی پابندی کرنے اورپیشہ ورانہ انداز میں نشریات چلانے میں ناکام ہوگئے ہیں اس لیے انہیں بند کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |