بلدیاتی الیکشن صوبوں کا تاحال الیکشن کمیشن سے رابطہ نہ ہوسکا

سپریم کورٹ کے فیصلے کو 15 روز گزرگئے، چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی بھی تاخیر کا شکار


Wajid Hameed March 31, 2014
الیکشن کمشنر کی تعینانی میں غیرمعمولی تاخیر بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے۔ فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنرکی عدم تعیناتی کے باعث الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلے کے 15 روز گزرجانے کے باوجود صوبائی حکومتوں کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق مستقل چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لیے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عملدرآمدنہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن میں عملی طورپر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ کسی قسم کارابطہ قائم نہیں کیاجا رہاہے ،وقت تیزی سے گزررہا ہے ،حکومت اوراپوزیشن لیڈر کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے معاملے میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات کامعاملہ اب چوتھی مرتبہ مؤخرہوسکتاہے۔

سپریم کورٹ میں حکومت کوچیف الیکشن کمشنر کے تقررمیں اب تک تاخیر کے حوالے سے رپورٹ رواں ہفتے دینی ہوگی،ذرائع کے مطابق دونوں صوبوں کی جانب سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے اسمبلیوں کے ذریعے قانون سازی کے عمل کومکمل کرنے یااس جانب سے کسی قسم کی پیش رفت سے الیکشن کمیشن کوآگاہ نہیں کیا اورنہ ہی الیکشن کمیشن نے صوبوں کویاددہانی کرائی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حلقہ بندیوں کا کام شروع کرنا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں