راولپنڈی ٹیسٹ پہلے روز انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف کون کون سے ریکارڈ بنائے

سابق انگلش کپتان راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو سڑک قرار دے دیا


ویب ڈیسک December 02, 2022
سابق انگلش کپتان راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو سڑک قرار دے دیا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں ریکارڈز کے انبار لگ گئے، انگلش کرکٹرز کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کیا گیا اور پہلے روز 75 اوورز کے کھیل میں 506 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو سڑک قرار دے دیا جبکہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی ڈیڈ پچ کا شکوہ کرتے نظر آئے۔

پہلے روز بننے والے ریکارڈز

پاکستان کے انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز 506 رنز بناکر 112 سالہ ریکارڈ توڑا، اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے دن 494 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کے ابتدائی چار بلےبازوں نے پاکستانی بالرز کا بھرکس نکالتے ہوئے پہلے ہی دن سینچریاں اسکور کیں۔

انگلش ٹیم کے تین بلے بازوں نے ایک ہی اننگز میں 100 سے بھی کم گیندوں پر سینچریاں بنائیں۔

ہیری بروکس کی جانب سے ٹیسٹ میچ کے ایک ہی اوور میں 6 چوکے لگائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں