بجلی چوروں کیخلاف خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ

یہ فورس کنڈے لگا کر بجلی چوری میں ملوث ملزمان کی خلاف کارروائی کرے گی


ویب ڈیسک December 02, 2022
یہ فورس کنڈے لگا کر بجلی چوری میں ملوث ملزمان کی خلاف کارروائی کرے گی

وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف اسپیشلائزڈ فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوری تدارک کیلئے بنائی جانے والی فورس بجلی چوری کی روک تھام کیساتھ ساتھ وصولی بھی یقینی بنائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ فورس گلی محلوں میں کنڈے لگا کر بجلی چوری میں ملوث ملزمان کی خلاف کارروائی کرے گی۔ صنعتوں و کارخانوں میں بھی بڑے پیمانے پر بجلی چوری کے خلاف کارروائی اسپیشل فورس کرے گی۔

اسپیشلائزڈ فورس کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔وفاقی کابینہ سے باضابطہ طور پر منظوری کے بعد ہی اس فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |