عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزید داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں فواد چودھری

جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نے انہیں کس قدراہم ذمے داریوں سے نوازا ہے، رہنما پی ٹی آئی

75 سال کے بوڑھے سینیٹر اور وکیل کو بے عزت کیا جا رہا ہے، فواد چودھری (فوٹو فائل)

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرکے کوئٹہ منتقل کرنے پر عدلیہ اور ججز کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: اعظم سواتی بلوچستان پولیس کے ہاتھوں گرفتار، راتوں رات کچلاک جیل منتقل

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستانی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اور داغ ہے۔ 75 سال کے بوڑھے سینیٹر اور وکیل کو بے عزت کیا جا رہا ہے۔


 
Load Next Story