آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن آج جاری کیا جائے گا


News Agencies March 31, 2014
مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8 روپے سے زائد کااضافہ ہوا ہے فوٹو: فائل

حکومت نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرول کی قیمت 1.72، ڈیزل 5.16 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن آج کسی وقت جاری کردیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نےبین الاقوامی منڈی میں وزارت پیٹرولیم کو خام تیل کی قیمت میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔ سمری کے تحت پٹرول 1.72 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.90 روپے، ایچ اوبی سی4.66 روپے، مٹی کا تیل 5.61 روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.16روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8 روپے سے زائد کااضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں