فیفا ورلڈکپ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

گول جائز قرار دینے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا


ویب ڈیسک December 02, 2022
گول جائز قرار دینے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا (فوٹو: ٹوئٹر)

قطر میں جاری فیفا ولڈکپ میں جاپان کا اسپین کے خلاف متنازعہ گول جائز قرار دینے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جاپان نے اسپین کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی تاہم اس میچ میں جاپان کے اسٹرائیکر نے گیند کو گراؤنڈ کی لائن کے قریب سے ساتھی کھلاڑی کو پاس دیا تھا اور گول ہوا۔

اس گول کو امپائرز نے جائز قرار دیا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ میں جاپان فتحیاب رہا، البتہ فیفا نے اپنا موقف دیا ہے کہ امپائرز کا فیصلہ درست تھا کیونکہ گیند گراؤنڈ کی حدود سے باہر نہیں گئی تھی بلکہ کچھ حصہ میدان کے اندر کی طرف موجود تھا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ جاپان نے اسپین کو 1-2 سے شکست دے دی

جاپان کے گول جائز قرار دینے کے باعث جرمنی کی ٹیم کوسٹاریکا کو شکست دینے کے باوجود فیفا ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 16 مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

اگر جاپان اور اسپن کا میچ برابر ہوتا تو جرمنی راؤنڈ آف 16 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرجاتا کیوں کہ انہوں نے کوسٹاریکا کو 2-4 سے شکست دی تھی۔

124

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں