خیبرپختونخوا کے 48 اسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل
صحت کارڈ سے علاج 5 دسمبر سے معطل کردیا جائے گا اور اگلے چھ ماہ تک معطل رہے گا، اسٹیٹ لائف
December 02, 2022
اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع کے 48 اسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل کردی، 5 دسمبر سے اس کارڈ پر علاج نہیں ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انشورنس کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق علاج اسپتالوں میں مطلوبہ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث معطل کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ لائف انشورنس کے مراسلے کے مطابق صحت کارڈ سے علاج 6 مہینے کے لیے معطل کیا گیا ہے، علاج 5 دسمبر 2022ء سے معطل کیا جائے گا۔