امریکا آزادی اظہار کے نام پر اسلام پر حملے کر رہاہے تحریک انصاف

حضور اکرم ؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں کریںگے، حلیم عادل۔


Staff Reporter September 15, 2012
مسلم لیگ ق کے تحت اتوار سے مظاہرے ہونگے، امریکا مسلم امہ کیخلاف ہے.فوٹو: فائل

ریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل نے امریکا کے ملعون فلم ساز کی جانب سے حضور پاکؐ کی شان میں گستاخی پر مبنی فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یہود و نصاریٰ آزادی اظہار کے نام پر اسلام پر حملے کر رہے ہیں،

اس گھنائونی حرکت سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،اس قسم کی گستاخانہ فلم بنانا بھی دہشت گردی ہے ،نام نہاد نائن الیون کی برسی کے موقع پر اس قسم کے اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکا کی جنگ دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے خلاف ہے، اس قسم کی گستاخانہ حرکتیں کرنا۔

بین المذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ،دریں اثنا مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکریٹری و صوبائی وزیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق دین کے دشمنوں کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کے ساتھ کھڑی ہے حضور اکرم ؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں،متنازع فلم کے خلاف اتوار سے ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔

ارباب اختیار مسلمانوں کے خلاف عالمی سازش کو ناکام بنانے میں مثبت کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکریٹریٹ میں کراچی ڈویژن کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ اس بار خاموش نہیں رہ سکتے۔

ڈرون حملوں میں انسانی جانوں اور برما میں مسلمانوں کے سر عام قتل عام کے بعد اب دشمن عناصر عالم اسلام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں،توہین رسالت پر مبنی فلم نے امت مسلمہ کے جذبات مجروح کیے ہیں،جس کی وجہ سے امریکا کے خلاف عالم اسلام سرپا احتجاج ہے اور پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں