اگر ایشیاکپ کسی نیوٹرل جگہ پر کروایا گیا تو ہم بھی شرکت نہیں کریں گے رمیز راجہ

راولپنڈی کی پچ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی ناخوش دیکھائی دیئے

راولپنڈی کی پچ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی ناخوش دیکھائی دیئے (فوٹو: فائل)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیزراجہ کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم اگر پاکستان نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن ایشیاکپ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ اگلے سال پاکستان ہوسٹ کرے گا، اگر بھارتی ٹیم نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوسکتا۔


انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایشیاکپ کہیں اور انعقاد کروانے کی کوشش کی گئی تو ہم بھی ایشیاکپ میں شرکت چھوڑ سکتے ہیں۔

رمیز راجہ پاک انگلینڈ سیریز میں راولپنڈی کی پچ کے حوالے سے کہا کہ پچ ٹیسٹ میچ کی شہ رگ ہوتی ہے، انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جس طرح بیٹنگ کی ہے آج تک نہیں دیکھی، وہ اپنے ٹی20 کھیلنے والے کھلاڑی لیکر آئے ہیں۔
Load Next Story