سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار امریکا سے گرفتار
گولڈی برار سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے امریکا منتقل ہوگیا تھا
پولیس نے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برابر کو امریکی ریاست کیلفورنیا سے گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو کیلفورنیا سے 20 نومبر کو حراست میں لیا گیا۔
بھارتی پنجاب کے لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والا گولڈی برار نے حال ہی میں کینیڈا سے امریکہ کا سفر کیا تھا کیونکہ اسے کینیڈا میں شدید خطرات لاحق تھے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ گولڈی برار سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے امریکا منتقل ہوگیا تھا جہاں وہ ریاست کیلیفورنیا کے مختلف شہروں میں رہائش اختیار کرتا رہا تاہم پولیس نے اسے دھر لیا۔
بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ'ایک ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے میں آپ کو یہ ایک مصدقہ خبر دے رہا ہوں کہ گولڈی برار امریکا میں گرفتار ہوگیا ہے'۔
خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو پنجاب میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر 30 گولیاں برسا کر انہیں قتل کر دیا تھا جبکہ گولڈی برار نے فیس بُک پوسٹ کے زریعے سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
لارنس بشنوئی گینگ کا سربراہ پہلے ہی بھارتی پولیس کی حراست میں ہے جبکہ قتل میں ملوث کئی ملزمان بھی پولیس کی حراست میں سدھو کے قتل کا اعتراف کر چکے ہیں۔