مستنصر حسین تارڑ کو عارضہ قلب کے باعث مستقل پیس میکر لگا دیا گیا

پیس میکر لگنے سے مستنصر حسین تارڑ کے دل کی دھڑکن اعتدال سے چلتی رہے گی، ڈاکٹر تحسین


ویب ڈیسک December 02, 2022
فوٹو: فائل

معروف دانشور، ادیب اور کالم نگار مستنصر حسین تارڑ کو عارضہ قلب کے باعث مستقل پیس میکر لگا دیا گیا۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس ڈاکٹر تحسین کا کہنا ہے کہ مستنصر حسین تارڑ پنجاب سات روز سے زیرِ علاج ہیں۔

ڈاکٹر تحسین نے بتایا کہ مستنصر حسین تارڑ ابھی آپریشن تھیٹر میں ہیں، انہیں لوکل انستھیزیا دیا گیا ہے، پیس میکر لگنے سے مستنصر حسین تارڑ کے دل کی دھڑکن اعتدال سے چلتی رہے گی۔

ایم ایس پی آئی سی نے یہ بھی بتایا ہے کہ مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت ٹھیک ہے، وہ مزید 2 دن اسپتال میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ مستنصر حسین تارڑ 26 نومبر کو دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کی وجہ سے پی آئی سی میں داخل ہوئے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں عارضی طور پر پیس میکر لگا کر ان کی طبیعت بہتر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔