دورہ امریکا میں عالمی بینک سے توانائی بحران پربات کریں گے اسحاق ڈار

امید ہے عالمی بینک اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں معاونت فراہم کرے گا، اسحاق ڈار


این این آئی March 31, 2014
امید ہے عالمی بینک اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں معاونت فراہم کرے گا، اسحاق ڈار فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہاہے کہ واشنگٹن کے آئندہ دورے کے دوران وہ عالمی بینک کے ساتھ بنیادی ڈھانچے اور توانائی بحران کے خاتمے کیلیے معاونت پر بات کریں گے۔

امید ہے عالمی بینک کاروباری اداروں کی ترقی اور سرمائے کی دستیابی، اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ اورخواتین و نوجوانوں کیلیے اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں معاونت فراہم کرے گا۔سیکریٹری اقتصادی امورڈویژن نرگس سیٹھی نے اتوارکو وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار کو ورلڈبینک گروپ کی تیارکردہ ملک کی شراکت کی حکمت عملی (2015-19) کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پرسیکریٹری نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ عالمی بینک پاکستان کیلیے نئی حکمت عملی مرتب کر رہا ہے جس میں3اداروں عالمی بینک، عالمی مالیاتی فنڈاور ملٹی لیٹرل انٹرنیشنل گارنٹی ایجنسی کیلیے عالمی بینک رہنمائی فراہم کرے گا۔عالمی بینک نے آئندہ5سالہ حکمت عملی میں غربت کے خاتمے اور شراکتی استحکام پرخصوصی توجہ مرکوزرکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں