مجھے کوئی بھی ایکشن فلم میں کاسٹ نہیں کرتا شاہ رخ خان

میں 57 برس کا ہوچکا ہوں، اب سوچا ہے کہ اگلے 10 سال تک مجھے ایکشن فلمیں کرنی چاہئیں، بالی سپر اسٹار


ویب ڈیسک December 02, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

بالی ووڈ کنگ شاہ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں 'مشن امپوسیبل' جیسی ایکشن فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں۔

ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ایکشن فلم نہیں کی، میں نے محبت کی کہانیوں پر مبنی بہترین فلمیں کیں، سماجی مسائل پر فلمیں بنائیں اور منفی کردار بھی ادا کیے لیکن مجھے کوئی بھی ایکشن فلم میں کاسٹ نہیں کرتا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ میں 57 برس کا ہوچکا ہوں، اب سوچا ہے کہ اگلے 10 سال تک مجھے ایکشن فلمیں کرنی چاہئیں۔

واضح رہے کہ آج کل شاہ رخ خان اپنی نئی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں