پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بونڈز کی ادائیگی کردی

پاکستان نے مقررہ تاریخ سے دو روز پہلے یہ ادائیگی کردی ہے

فوٹو فائل

پاکستان نے ایک ارب ڈالرز مالیت کے کے سکوک بونڈز کی ادائیگی کردی۔

ایکسپریس نیوز کو وزارت خزانہ کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے مقررہ وقت سے تین روز پہلے ہی سکوک بونڈز کی ادائیگی کردی ہے کیونکہ ادائیگی کی آخری تاریخ پانچ دسمبر تھی۔


ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر سکوک بونڈز کی ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سکوک بونڈ کے لیڈ مینیجر سٹی بینک کو ادائیگی کردی ہے, اب سٹی بینک انفرادی طور پر سرمایہ کاروں کو ادائیگیاں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ذمہ داری مقررہ مدت سے پہلے پوری کردی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے نہ صرف اس سال کیلیے بلکہ اگلے سال کیلیے بھی حکومت تمام تر ادائیگییوں کیلیے فنانسنگ کا انتظام کرچکی ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کے ڈیفالٹ کی افواہیں پھیلانے والوں کو باربار خبردار کررہے تھے کہ اس قسم کی افواہیں پھیلا کر معیشت کو نقصان نہ پہنچایا جائے کیونکہ پاکستان نے نہ کبھی پہلے ڈیفالٹ کیا اور نہ ابھی ڈیفالٹ کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام ادائیگیاں ذمہ داری سے کی ہیں اور ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ابھی بھی سکوک بونڈز کی بروقت ادائیگی کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقررہ وقت سے بھی تین رو پہلے ہی سکوک بونڈ کی ادائیگی کی ہے۔
Load Next Story