کسٹمز نے بس سے 26 کروڑ کا گٹکا چھالیہ اور سگریٹ پکڑ لی

بلوچستان سے آنیوالی بس کولیاقت آبادمیں روک کرتلاشی لی گئی توبس سے چھالیہ، غیرملکی سگریٹس بھارتی گٹکا برآمدکرلیا گیا


Ehtisham Mufti December 03, 2022
کسٹمزنے4روزمیں ساڑھے6کروڑکی نان ڈیوٹی پیڈاورٹمپرڈگاڑیاں،کروڑوں کے ٹائرز،کپڑے، ٹائل اورکاسمیٹکس برآمد کرلیے فوٹو : فائل

ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس کراچی نے انسداد اسمگلنگ آپریشن تیز کرتے ہوئے گزشتہ چار روز میں 15کروڑ 46لاکھ روپے مالیت کی اسمگل ہونیوالی اشیا ضبط کرلی ہیں۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کے متعلقہ حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بلوچستان سے آنے والی بس میں مضرصحت چھالیہ غیرملکی سگریٹس اور انڈین گٹکا کراچی پہنچایا جارہا ہے جنھیں بعدازاں کراچی کے مضافاتی علاقوں میں خریداروں کو سپلائی کردیا جائے گا۔

اطلاع پر ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے بلوچستان سے آنے والی مخصوص بس کی نگرانی کرتے ہوئے لیاقت آباد میں بس کو روک کر اسکی تلاشی لی تو بس سے مضر صحت چھالیہ غیرملکی سگریٹس بھارتی گٹکا برآمد کرلیا گیا جس پر فوری مقدمہ درج کرکے ان اشیا کو ضبط کرلیا ، ضبط شدہ بس اور اسمگل اشیا کی مالیت 2.6کروڑ روپے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چار روز کے دوران مختلف کاروائیوں میں ڈائریکٹوریٹ نے 6کروڑ 5لاکھ روپے مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ اور ٹمبرڈ گاڑیاں برآمد کیں جبکہ 6کروڑ 81لاکھ روپے مالیت کے غیرملکی اسمگل ٹائرز، زنانہ و مردانہ کپڑے، خشک دودھ، ٹائلز اور کاسمیٹکس سمیت دیگر متفرق اسمگل شدہ اشیا بھی برآمد کرکے ضبط کرلی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |