فیفا ورلڈکپ سوئٹزرلینڈ نے سربیا کو 23 سے شکست دے دی

پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود سوئٹزر لینڈ راؤنڈ آف 16 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئی


ویب ڈیسک December 03, 2022

فیفا ورلڈ کپ میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو 2-3 سے شکست دے دی۔

اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے سربیا کو 2-3 سے شکست دے دی۔

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے شکیری نے 20 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو سربیا کے الیکسینڈر مِٹرووچ نے 26 ویں منٹ میں گول کر کے ختم کردیا۔

سربیا کے ڈوسان ولاپووِچ نے 35 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے سربیا کو برتری دلائی جس کو سوئٹزرلینڈ کے برِیل ایمبولو نے 44 ویں منٹ میں ختم کیا۔

سوئٹزرلینڈ کے ریمو فروئلر نے 48 ویں میں منٹ میں تیسرا گول اسکور کر کے ٹیم کو ایک اور بار برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود سوئٹزر لینڈ راؤنڈ آف 16 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔