نواب شاہ میں بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزم نے گرفتاری کے وقت اہلکار کی رائفل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔


ویب ڈیسک March 31, 2014
ملزم عمران بھٹی نے 2 روز قبل تھانہ بی سیکشن کے علاقے سیدہ آباد میں بچی کو عید گاہ کے قریب زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ فوٹو: فائل

7 سالہ بچی سے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم عمران بھٹی نے 2 روز قبل تھانہ بی سیکشن کے علاقے سیدہ آباد میں بچی کو عید گاہ کے قریب زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا، گھر والے بچی کو ڈھونڈتے ہوئے پہنچے تو بچی کی لاش مل گئی جبکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتاری کے وقت ملزم عمران پولیس اہلکار سے رائفل چھین کر فرار ہوگیا جس پر پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں