اسرائیل کی اشتعال انگیزی عالمی برادری سے ایران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ایران 2 ہفتوں میں 90 فیصد یورینیم افزودہ کرسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ


ویب ڈیسک December 03, 2022
ایران اوراسرائیل کے درمیان کشیدگی جاری ہے:فوٹو:فائل

اسرائیل نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

جارحیت پسند اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے بیان میں دعویٰ کیا ایران اپنے جوہری پروگرام میں توسیع کررہا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ایران دو ہفتوں میں 90 فیصد تک یورینیم افزودہ کرسکتا ہے۔

فلسطینیوں پرمظالم کے پہاڑ توڑنے والے اسرائیل نے عالمی برادری کو اکساتے ہوئے ایران کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام میں توسیع جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے خلاف عالمی برادری کی جانب سے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی جاری ہے اس دوران امریکا نے اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقیں بھی کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔