ٹیکس گوشوارے لیکیج ایف بی آر کے مزید 2افسر معطل

خاتون ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو اور اسلام آباد میں سیکرٹری ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ونگ کو 120 دن کیلئے معطل کیا گیا


Numainda Express December 03, 2022
خاتون ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو اور اسلام آباد میں سیکرٹری ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ونگ کو 120 دن کیلئے معطل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ممبران کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنے پر ایف بی آر کے مزید دو افسران کو معطل کردیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ممبران کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ایف بی آر کے مزید دو افسران کو معطل کردیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی چیئرمین ایف بی آر نے انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) لاہور کے گریڈ 18 کی خاتون ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو مس نرجس شاہین علی خان اور ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں گریڈ 17 کے سیکرٹری ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ونگ احسن کلیم خان کو 120 دن کیلئے معطل کردیا ہے۔

اس سے پہلے ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) لاہور کے گریڈ 18 کے دو افسران عاطف وڑائچ اور ظہوراحمد کو معطل کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں