ایک ماہ میں لاکھوں ڈالر کی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

نومبرمیں کسٹمز پشاور 94ہزار 358ڈالر،کوئٹہ نے 1 کروڑ 42 لاکھ روپے کی کرنسی پکڑی


Numainda Express December 03, 2022
نومبرمیں کسٹمز پشاور 94ہزار 358ڈالر،کوئٹہ نے 1 کروڑ 42 لاکھ روپے کی کرنسی پکڑی۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز کی کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے کارروائیاں کرتے ہوئے گذشتہ ایک ماہ کے دوران لاکھوں ڈالر کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان کسٹمز کے ماتحت اداروں کلکٹریٹ انفورسمنٹ اسلام آباد،کوئٹہ اور پشاور نے اسمگلروں سے برآمد ہونیوالی غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی، کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے نومبر 2022کے دوران غیر ملکی کرنسی کی سمگل کے7 کیس پکڑے۔

کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے نومبر میں 94ہزار 358ڈالر کی غیر ملکی کرنسی پکڑی ،کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے نومبر کے دوران غیر ملکی کرنسی کی اسمگل کا 1 کیس پکڑا، کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے نومبر میں 1 کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی پکڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں