حلقہ پی پی 107 حافظ آباد کے انتخابی نتائج کالعدم قرار

الیکشن کمیشن حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، الیکشن ٹربیونل


ویب ڈیسک March 31, 2014
الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کے الزام پر انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا۔ فوٹو: فائل

الیکشن ٹربیونل نے حافظ آباد کے حلقہ پی پی 107 کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل کے لاہور بینچ نے انتخابی عذرداری کی درخواست کی سماعت کی جس میں دھاندلی کے الزام پر ٹربیونل نے فیصلہ سناتے ہوئے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 107 سے آزاد امیدوار سید شعیب شاہ نواز کامیاب قرار پائے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نگہت انتسار بھٹی دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں