لاپتا ملائیشین طیارے کی تلاش کیلئے کوئی وقت نہیں دے سکتے آسٹریلوی وزیر اعظم

لاپتا طیارے کی تلاش کا کام مسلسل جاری ہے اور اس کے دائرہ کار کو ہر روز بڑھایا جارہا ہے، ٹونی ایبٹ


ویب ڈیسک March 31, 2014
شواہد کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ طیارہ بحر ہند میں ہی کہیں گر کر تباہ ہوا ہے، ٹونی ایبٹ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے لاپتا مسافر طیارے کی تلاش میں کتنا وقت لگے گا اس سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

آسٹریلوی شہر پرتھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹونی ایبٹ نے کہا کہ لاپتا طیارے کی تلاش کا کام مسلسل جاری ہے اور اس کے دائرہ کار کو ہر روز بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 ہوائی جہاز اور 10 بحری جہاز پرتھ کے جنوب مغرب میں بحر ہند میں جہاز کا ملبہ تلاش کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ مزید کچھ عرصے تک جاری رہے گا تاہم طیارے کی تلاش میں ہمیں کامیابی ملتی ہے یا نہیں اس سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے ملائیشین وزیر اعظم نجیب رزاق کے طیارے کے بحر ہند میں گر کر تباہ ہونے کے بیان کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ شواہد کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ طیارہ بحر ہند میں ہی کہیں گر کر تباہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کا مسافر طیارہ 8 مارچ کو بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا اور دنیا بھر کی جدید آلات و ٹیکنالوجی کے باوجود تاحال لاپتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں