ڈاکٹر عاصم حسین کی دہشتگردی کیس سے بریت کی درخواست

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے

ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف رینجرز کی مدعیت میں 2015 میں مقدمہ کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو دہشتگردوں کے علاج معالجے کی سہولت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے بریت کے لیے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ سات سال میں ایک گواہ نے بھی میرے خلاف بیان نہیں دیا۔ استدعا ہے کہ مقدمے سے بری کیا جائے۔


عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 دسمبر کو دلائل طلب کرلئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف 2015 میں دہشتگردوں کے علاج معالجے کا رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں انیس قائمخانی، وسیم اختر، روف صدیقی،عبدالقادر پٹیل اور عثمان معظم نامزد ہیں۔

 
Load Next Story