شہباز گل کیخلاف بھی بلوچستان میں مقدمہ درج
شہباز گل پر اداروں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر ایف آئی آر درج کی گئی
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر اداروں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کیخلاف گزشتہ روز قلعہ عبداللہ تھانے میں درخواست دی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شہباز گل پر اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔
مزید پڑھیں: اعظم سواتی بلوچستان پولیس کے ہاتھوں گرفتار، راتوں رات کچلاک جیل منتقل
پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کیخلاف بھی سندھ اور بلوچستان میں مقدمات درج ہیں۔ دو روز قبل کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے کچلاک جیل منتقل کر دیا تھا۔