میانوالی وائس چانسلر نے ادنیٰ ملازم کی گردن گندگی پر رگڑوا دی ویڈیو وائرل

معمولی غلطی پر وائس چانسلر نے عملے اور طلبہ کے سامنے ملازم سے بدسلوکی کرکے انسانیت کی تذلیل کرڈالی


ویب ڈیسک December 03, 2022
وائس چانسلر کے حکم پر ملازم کی گردن گندگی پر رگڑی گئی (فوٹو ویڈیو گریب)

یونیورسٹی آف میانوالی کے وائس چانسلر نے انسانیت کی تذلیل کردی۔ عملے اور طلبہ کے سامنے ادنیٰ ملازم کی گردن گندگی پر رگڑوا کر اس کی جان بخشی کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونیورسٹی آف میانوالی کے وائس چانسلر نے معمولی غلطی پر ادنیٰ ملازم کے ساتھ نازیبا سلوک کرتے ہوئے سب کے سامنے تذلیل کرڈالی۔

وائس چانسلر نے غلطی پر صفائی کرنے والے ملازم کی گردن گندگی پر رگڑنے کو کہا، ساتھ ہی وائس چانسلر اس دوران برا بھلا بھی کہتا رہا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کا عملہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔ملازم کے ساتھ بدسلوکی اور وائس چانسلر کا انسانیت سوز رویہ دیکھنے پر طلبہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔



دریں اثنا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وائس چانسلر کے خلاف صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کو یونیورسٹی کے ملازم کی تذلیل کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں