عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے مختار پلیجو

اسکولوں، کالجز اور مدارس کے اطراف سے کچرا کنڈیوں کو فوری ہٹایا جائے،نشاط قادری


Express Desk September 15, 2012
بارش سے متاثرہ افراد کی قومی خزانے سے بھرپور مدد کی جارہی ہے، صوبائی وزیر

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر ڈاکٹر مختار علی پلیجو نے کہا ہے کہ عوام کے روزمرہ مسائل حل کرنا اور انھیں بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا بلدیاتی افسران کے فرائض منصبی کا حصہ ہے۔

جن کی ہر صورت ادائیگی کو یقینی بنانا افسران پرلازم ہے، عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میونسپل کمشنر عبدالراشد خان کے ہمراہ مین نیشنل ہائی وے، لیاقت مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے دوران مرکزی وذیلی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ اندرونی علاقوں میں بھی صفائی کے امور پر توجہ مرکوز رکھی جائے، رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے بلدیاتی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ طلبا کو صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے اسکولوں، کالجز اور مدارس کے اطراف سے کچرا کنڈیوں کو فوری ہٹایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورے، بارش کے بعد صفائی ستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے ٹی ایم اے کی جانب سے جاری انتظامات کے معائنے کے موقع پر مختلف درس گاہوں کے طلبا سے گفتگو کے بعد متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں