کسٹمز انفورسٹمنٹ کا چھاپہ کار سے 10 کروڑ روپے مالیت کی آئس برآمد

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی

—فوٹو

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے دالبندین میں ایک کار سے 4 کلوگرام آئس اور 200گرام ہیروئن برآمد کرلی۔


فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت 10کروڑ 5لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین افضل نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع اطلاع پرکارروائی عمل میں لائی گئی جس میں بھاری مقدار میں منشیات دالبندین سے کوئٹہ منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کار کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے کرسٹل/آئس (میتھا فیٹامائن) اور ہیروئن چھپائی گئی تھی۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

Load Next Story