سندھ اسمبلی کم عمری میں شادی پر اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کیخلاف قرارداد منظور

وفاق کو خواتین کی کم عمری میں شادی سے متعلق بیانات پر سندھ اسمبلی کے ارکان کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے، قرارداد


ویب ڈیسک March 31, 2014
اسلامی نظریاتی کونسل نے گزشتہ دنوں کم عمری میں شادی پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

WANA: سندھ اسمبلی نے کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر تحفظات کی قرارداد منظور کرلی۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا تو مسلم لیگ فنکشنل کی مہتاب اکبرراشدی نے زیادتی کیس میں ڈی این اے کی بطور شہادت اور کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی سفارشات پر تحفظات کے حوالے سے قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے وفاق کے ان معاملات سے متعلق بیانات پر ارکان کو تحفظات ہیں جسے دور کیا جانا چاہیئے۔ ایوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اسلامی نظریاتی کونسل نے کم عمری میں شادی پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دینے کے علاوہ بیوی کی مرضی کے بغیر شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے سے متعلق قانون کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں