تاثر کو غلط ثابت کریں کہ عدلیہ کسی کے زیر اثر نہیں ہے فواد چوہدری
عدلیہ کا کردار بھی آئینی نہیں ہے، جب کسی افسر کے کہنے پر عدالتیں کھلیں گی تو باتیں ہوں گی، رہنما پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی صورت حال میں عدلیہ کا کردار بھی آئینی نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف، نواز شریف اور آصف زرداری کہتے ہیں کہ یہ ہمیں ڈاکو اور چور کہتے ہیں تو عوام میں جائیں پوچھے کیوں کہتے ہیں، جتنی لوٹ مار کی ہے چور ڈاکووں سے بڑا کوئی لفظ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی صورت حال میں عدلیہ کا کردار بھی آئینی نہیں ہے، تاثر کو غلط ثابت کریں کہ عدلیہ کسی کے زیر اثر نہیں ہے، جب کسی افسر کے کہنے پر عدالتیں کھلیں گی تو باتیں ہوں گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے لیے حکومت اور پی ڈی ایم سنجیدہ نہیں جبکہ عوام سینجدہ ہیں اور یہ یہ عوام میں جانے اور اُن کے فیصلے سے ڈرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے چلینج دیا کہ یہ کبھی سکیورٹی گارڈز کے بغیر عوام میں نکل کر دکھائیں، یہ الیکشن نہیں بلکہ اپنے تمام کیسوں کو جو باقی رہ گئے ہیں ختم کرانا چاہتے ہیں، نیب مریم کی اپیل ہی دائر نہیں کر رہا۔